مظفرآباد: پی ٹی آئی رہنما کی ریلی پر فائرنگ، 3 زخمی

مظفرآباد: پی ٹی آئی رہنما کی ریلی پر فائرنگ، 3 زخمی

مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف مغل کی ریلی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بےنظیر نے بلاول کو بتایا کہ کس ملک میں کتنے پیسے پڑے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عارف مغل کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر فائرنگ ہوئی ہے جس سے پی ٹی آئی رہنما سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عارف مغل اور ان کے صاحبزادے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد؟ ریفرنڈم کرائیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں علاقہ پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں