ایمرٹس ایئر لائن نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پروازوں کی منسوخی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائیرلائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 14 دنوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش یا سری لنکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو کسی بھی دوسرے راستے سے یو اے ای میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم سامنے آنے کے بعد یہ پاکستان اور بھارت سے پروازوں پر سفری پابندی کی تازہ ترین توسیع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران ، جو کورونا کے پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتحاد ائیرلائن نے بھی پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک سے پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کی تھی۔


متعلقہ خبریں