کشمیر میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی، تحریک انصاف کامیاب ہو گی: شیخ رشید

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ داسو اور بھاشا ڈیم جلد ملک کا مقدر بدل دیں گے۔ انہوں ںے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ 25 جولائی کو کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔

بےنظیر نے بلاول کو بتایا کہ کس ملک میں کتنے پیسے پڑے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ سے پوری امید ہے کہ ہم آزاد کشمیر کے ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز اپنے جلسوں میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے الیکشن لٹنے کا شور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہر وقت کہتا ہوں کہ مہنگائی کا خاتمہ ہو۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ مریم نواز اور بلاول بھٹو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ن لیگ کے ساتھ ہی الجھتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو پاک فوج ناکام بنا دے گی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے ہیں۔

کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد؟ ریفرنڈم کرائیں گے، وزیراعظم

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چینی سفیر نے کہا ہے کہ داسو ڈیم پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بھارت سے تعلقات کی بحالی 5 اگست کے اقدامات کی واپسی سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کوآزاد کشمیر انتخابات میں شکست ہوگی۔ انہوں ںے کہا کہ خواہ ایک سیٹ سے کامیاب ہو لیکن تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کامیاب ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا رونا روئیں گے اور اسلام آباد آنے کی بات کریں گے۔

روک سکتے ہو تو روک لو-آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 سال سے نالہ لئی پراجیکٹ کےلیے کوشش کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی پراجیکٹ انشااللہ اسی سال شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں