انتخابات سے قبل نااہل لیگ نے بھارت نواز بیانیہ بیچنے کی کوشش کی، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل نااہل لیگ نے بھارت نواز بیانیہ بیچنے کی کوشش کی، اب انتخابات میں متوقع دھاندلی کا پرانا چورن بیچنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے جیت کا جشن اور بعد میں دھاندلی کا رونا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے نے ن لیگ کو بری طرح بے نقاب کر دیا ہے،سروے میں تقریبا 67 فیصد عمران خان کو بطور رہنما پسند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق 44 فیصد لوگوں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی، 53 فیصد عوام کے مطابق الیکشن آزادانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں