پی ایس ایل سیزن 7 آئندہ سال جنوری، فروری میں کرانے پر اتفاق


پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 آئندہ سال جنوری اور فروری میں کرانے پر اتفاق ہوگیا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کی سربراہی میں ہونیوالی ٹیلی کانفرنس میں بورڈ عہدیداروں اور فرنچائز مالکان کے درمیان پی ایس ایل کمرشل رائٹس پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 7 کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان

پی ایس ایل سیزن 7  کے انعقاد سے متعلق ٹیلی کانفرنس میں کراچی کنگز کی نمائندگی سلمان اقبال اور طارق وسی، لاہور قلندرز کی جانب سے ثمین رانا اور ملتان سلطانز کی نمائندگی حیدر اظہر نے کی۔

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ندیم عمر، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے علی نقوی جبکہ  پشاور زلمی کی جانب نوشروان ایفندی نے اجلاس میں شرکت کی۔

 


متعلقہ خبریں