جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے گھر پر ہی آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی  وبا کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں