افریقہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ براعظم قرار


اقوام متحدہ نے افریقہ کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ براعظم قرار دے دیا۔

جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران افریقہ میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ کورونا پابندیوں کے باوجود افریقہ کے تمام حصوں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے بعد دہشت گرد تنظیموں نے اپنی کاروائیوں کا رخ افریقی ممالک کی جانب موڑ لیا ہے جہاں وہ بھرپور انداز میں متحرک اور سرگرم ہیں۔

افریقہ کے بڑے حصوں پر داعش، القاعدہ اور دیگر انتہا پسند گروپوں نے ایک وسیع علاقے کے لوگوں پر اپنا اثر قائم کر رکھا ہے۔

یہ گروپس اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے افریقی ممالک میں پرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جس میں بےگناہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شدت پسند جماعتیں ایک دوسرے کو زیر کرنے اور لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے تمام تر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے سے اجتناب نہیں کرتیں۔


متعلقہ خبریں