آزاد کشمیر انتخابات: راولپنڈی میں 72 پولنگ اسٹیشنز قائم

جی بی اے 3 گلگت3: پی ٹی آئی نے انتخابی معرکہ سر کر لیا

فوٹو: فائل


آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں راولپنڈی میں مہاجرینِ کشمیر کی 3 نشستوں پر کل انتخاب لڑا جائے گا جس کے لیے 72 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں قائم پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 مرد اور 11 خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں جب کہ 50 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل مشترکہ ہو گا۔

راولپنڈی کے72 پولنگ اسٹیشنز پر مرد اور خواتین 123 پولنگ بوتھ ہوں گے۔ مجموعی طور پر 20886 ووٹرز کل حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کشمیر الیکشن کے لیے رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 11264 ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات کا دنگل کل ہوگا، 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

دوسری جانب اسلام آباد میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر کل پولنگ ہو گی جس کے لیے 8 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام اباد میں کل 667 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ شہر میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 350 اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 317 ہے۔

پولنگ کے عمل کے لیے تمام سامان پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں