مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشت گردی،مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع باندی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دونوں نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی افواج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا، متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

خیال رہے کہ چند روز قبل کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے تھے۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا تھا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی افواج نے گھروں میں گھس کرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے تھے۔

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں 500 مساجد مسمار کرنے کا منصوبہ، مشال ملک


متعلقہ خبریں