کاروباری ہفتے کے آخری دن کا اچھا آغاز


کراچی: کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کارحجان دیکھنے میں آیا۔

’ہم نیوز‘ کے مطابق 100  انڈیکس 119 پوائنٹس کے اضافے سے43 ہزار 974 پرٹریڈ کررہا ہے۔

جمعرات  کے روز کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 60 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 735 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیکس میں تیزی رہی جس کے بعد آخری خبرآنے تک انڈیکس 44 ہزار 909 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا تھا جب کہ جمعرات کو ایک وقت میں مارکیٹ 449 پوائنٹس تک گر گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ کئی روز کے دوران مسلسل انحطاط کا شکار رہی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں