علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر


مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی معاونت حاصل رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کم از کم 56 فیصد سے زائد ٹرن آوٹ ہو گا۔ پریزائیڈنگ آفیسر موقع پر پولنگ کے نتیجے کا اعلان کریں گے اور ایجنٹس کو کاپی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر میں پولنگ کا عمل جاری

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ ہمارے پاس اختیارات ہیں انہیں استعمال کریں گے اور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں