آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی سے اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے اور آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

واضح رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں