رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی: سلمان خان آؤٹ؟ کرن جوہر ان

رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی: سلمان خان آؤٹ؟ کرن جوہر ان

ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ہدایتکار و فلم پروڈیوسر کرن جوہر معروف رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کریں گے۔ کرن جوہر بگ باس کے نئے سیزن کی ڈیجیٹل اقساط کی میزبانی کریں گے۔

ہریتھک روشن سلمان خان کی کون سی بیماری کا علاج کرنا چاہتے ہیں؟

بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ووٹ نے یہ بات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی ہے۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ پہ کرن جوہر کے تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

سلمان خان کارٹون بننے پر مجبور

اس ضمن میں بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کرن جوہر صرف ووٹ پر نشر کی جانے والی چند اقساط کی ہی میزبانی کریں گے۔ کرن جوہر اپنے ٹی وی شو کافی ودھ کرن کے حوالے سے بھی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کے بعد ایک مرتبہ پھر بگ باس کے میزبان معروف فلم اسٹار سلمان خان ہی میزبان کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اداکارسلمان خان تسلسل کے ساتھ بگ باس میں میزبان کے فرائض سرانجام دیتے آئے ہیں اور ناظرین کو ان کی میزبانی بیحد پسند بھی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں میزبانی کا ریکارڈ معاوضہ بھی وصول کیا تھا۔

بگ باس کے نئے سیزن میں میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں کیوانکہ اس طرح ان کی والدہ کا خواب سچ ثابت ہو جائے گا۔

کرن جوہر کےمطابق وہ اور ان کی والدہ بگ باس کے بڑے مداحین میں شامل ہیں اور اس کی ایک قسط بھی دیکھنا نہیں بھولتے ہیں۔

اداکار سلمان خان یا پرویز قاضی: فلم رادھے میں ایکشن ہیرو کون ؟

رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 8 اگست سے ناظرین کے لیے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ووٹ پر پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں