ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اولمپکس 2020 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر کو برطرف کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے دن 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے جس میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 150 کلوگرام وزن اٹھایا اور پھر وہ خالق کائنات اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کے لیے اسٹیج پر ہی سجدہ ریز ہو گئے۔

اولمپکس میں مقابلہ کرنے والا دنیا کا پہلا خواجہ سرا ایتھلیٹ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر طلحہ طالب کی سجدہ ریز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر مبصرین کا کہنا ہے کہ مقامی جم میں تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان ویٹ لفٹر کی یہ کامیابی بڑی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر کو نہ تو پروفیشنل تریبت دی گئی اور نہ ہی انہیں ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی مگر اس کے باوجود عالمی اسٹیج پر ان کی یہ کامیابی بیشک صرف ان کی لگن اور دعاؤں کا نتیجہ ہی قرار دی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں