ٹوکیو اولمپکس: عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شکست

ٹوکیو اولمپکس: عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شکست

ٹوکیو: بھارت سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

پاکستان کی بہو اورعالمی شہرت یافتہ کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹوکیو اولمپکس میں اپنی ہم وطن انکیتا رائنہ کے ساتھ یوکرین سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں لیوڈیمیلا اور نادیہ سے مقابلہ ہوا جس میں انہیں 6-0، 6-7 اور 8-10 سے شکست ہوگئی۔

شعیب ملک، ثانیہ مرزا کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

دلچسپ امر ہے کہ ایشلے بارٹی بھی ٹوکیو اولمپکس کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ‏ہوئی ہیں حالانکہ انہوں ںے گزشتہ ماہ ہی ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ایشلے بارٹی کو اسپین کی سارا سورائیبس ٹورمو نے ہرایا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں