پولیس پر حملہ کیا تو قانونی کارروائی کرتے ہوئے عطا تارڑ کو حراست میں لیا، شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا جس پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

عطا تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی خبر ٹی وی پر دیکھی تو آئی جی پنجاب سے بات کی۔

دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو، فواد چودھری

شہباز گل کے مطابق آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا تو قانون کے مطابق عطا تارڑ کو حراست میں لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں