پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب صرف چار میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز اب 28 جولائی کو ہو گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے جس کا آخری میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان ہوگیا

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم پہلے ہی بارباڈوس میں اپنی ٹریننگ کر رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ میں کوویڈ کیس سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے میچ معطل ہونے کے باعث سیریز ری شیڈول کی گئی۔


متعلقہ خبریں