پاکستان نے امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں


اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فاٹا، آزاد کشمیر اور بلوچستان امریکی سفارتی اہلکاروں کے لیے ممنوعہ علاقے ہوں گے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتکار، سفارتخانے سے 20 کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پانچ کلومیٹر سے زیادہ دور جانے کے لیے امریکی سفارتکاروں کو دفتر خارجہ سے اجازت لینا ہوگی، دوسرے شہر کے سفر سے پہلے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) درکار ہوگا۔

امریکی سفارتکار کالے شیشے والی گاڑیاں اورکرائے کی گاڑیوں پر ’ڈپلومیٹ نمبر‘ پلیٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ سفارتکاروں پر اپنے زیر استعمال گاڑیوں پہ اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق کراچی اور لاہور کے قونصلیٹ پر بھی ہو گا۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلے سے امریکی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔  کرنل جوزف کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر امرکی حکام نے پاکستانی سفارتکاروں پہ دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے تھے۔


متعلقہ خبریں