نامور کامیڈین جیدی کی آج سالگرہ

نامور کامیڈین جیدی کی آج سالگرہ

اسلام آباد: نامور کامیڈین اطہر شاہ خان عرف جیدی کے مداح آج ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کو خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزار برائے حسن کارکردگی  سے بھی نوازا گیا۔

نامور کامیڈین اطہر شاہ خان عرف جیدی 26 جولائی 1943 کو بھارتی شہر رامپور میں پیدا ہوئے تھے۔

ڈرامہ سیریل انتظار فرمائیے میں جیدی کے کردار سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اطہر شاہ خان نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کرنے کے بعد سیکنڈری تک پشاور میں زیر تعلیم رہے جبکہ کراچی کے اُردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا۔

اطہر شاہ خان جیدی کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔ اطہر شاہ شاعر بھی تھے اور اپنی مزاحیہ شاعری میں بھی ان کا تخلص جیدی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر کر دی

اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہائوس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، بااَدب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

سال 2001 میں اطہر شاہ خان جیدی کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان ٹیلی ویژن نے جب اپنی سلور جوبلی منائی تو اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈل عطا کیا۔

اطہر شاہ خان عرف جیدی گزشتہ سال 10 مئی کو 77 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز