ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی مار دی

ماسک کے بغیر سروسز نہ دینے پر کیشیئر قتل

کانگو: جمہوریہ کانگو کے درالحکومت کنشاسا میں ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی مار دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنشاسا کی یونیورسٹی کا طالب علم یونیورسٹی اسائمنٹ کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور اسے ماسک پہننے کو کہا۔ طالب علم ہنور شما نے فلم بندی کے دوران ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔

طالب علم نے پولیس اہلکار کو اپنے پاس موجود ماسک دکھایا لیکن پولیس اہلکار کو مقتول سے پیسے کی توقع تھی جو نہ ملنے پر طالب علم کو گولی مار کر قتل کر دیا اور طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام تھوپ دیا۔

مقتول ہنور شما یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا۔ عینی شاہدین نے مقتول کے بے گناہ ہونے کی گواہی دی۔

یہ بھی پڑھیں: یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار

کنشاسا پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ گولی مارنے والا اہلکار واقعے کے بعد سے فرار ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے اور ملزم کو اس کے کیے کی سزا دی جائے گی جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کانگو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر 10 ہزار تک کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم ہے۔

کانگو میں اب تک 47 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 21 ہے۔


متعلقہ خبریں