چین کی امریکہ کو تنبیہ

چین کی امریکہ کو تنبیہ

بیجنگ: چین نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ دنیا کے سامنے چین کا برا تاثر پیش کرنا بند کر دے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ ژی فینگ نے امریکی ہم منصب وینڈی شرمن کے دورہ چین کے موقع پر کہا کہ چین کا بُرا تاثر پیش کر کے امریکہ کسی طرح چین کو اپنے مسائل کا قصور وار ٹھہرانا چاہتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو تعطل اور سنگین مشکلات سے دوچار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان فوج کے 5 افسران اور 46 سپاہیوں نے پاکستان میں پناہ لے لی

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کا چین میں پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن گزشتہ روز چین کے دورے پر پہنچی ہیں اور اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو صحیح سمت میں لانا ہے۔ دنیا کی دو عالمی طاقتوں کے تعلقات سائبر سکیورٹی سے لے کر انسانی حقوق تک کئی مسائل پر خراب ہو رہے ہیں۔

اپنے دورہ چین کے دوران وینڈی شرمن چینی وزیر خارجہ وینگ یی سے بھی ملاقات کریں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں