بلاول بھٹو اور مریم نواز اپنی ناکامی تسلیم کریں، مستعفی ہوجائیں: فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواورنائب صدر مریم نواز الیکشن میں اپنی ناکامی تسلیم کریں اور مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹیوں کو چاہیے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز سے استعفے لیں۔

دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مریم نوازکا بیانیہ آزاد کشمیرکےعوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران لیگی کیمپ سے بھارت کے متعلق بات شرمناک ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آوَٹ 56 فیصد سے زائد رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کبھی بھی رولنگ پارٹی نے اس طرح شکست نہیں کھائی جس طرح ن لیگ کو شکست ہوئی ہے۔

نواز شریف کو مودی کا خصوصی پیغام پہنچ گیا، شہباز گل

انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مریم نواز کے بیانیے کو آزاد کشمیر کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ نواز شریف کی الیکشن سے ایک روز قبل ملاقات بھی ان کی شکست کی وجہ بنی۔

فواد چودھری ںے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نوازشریف کو نوٹس دینا چاہیے۔ ن لیگ کی لیڈر شپ کو بتانا چاہیے کہ نوازشریف نے ملاقات ان سے پوچھ کر کی یا نہیں؟

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کے پاس آخری موقع ہے۔

عطا تارڑ تین سال کی جیل کے بعد اچھا بچہ بن کر نکلے گا، فواد چودھری

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےعالمی فورمزپر کشمیرکی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں وزارت عظمیٰ و دیگرعہدوں کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔


متعلقہ خبریں