لبنان: ارب پتی بزنس مین نجیب میکاتی وزیراعظم نامزد

لبنان: ارب پتی بزنس مین نجیب میکاتی وزیراعظم نامزد

بیروت: لبنان کی پارلیمنٹ کے اراکین نے نجیب میکاتی کو وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔ ارب پتی بزنس مین نجیب میکاتی اس سے قبل بھی لبنان کے دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

لبنان: مظاہرے فسادات میں تبدیل، 9 فوجی اور 9 شہری زخمی، فوج تعینات

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارب پتی بزنس مین نجیب میکاتی کو اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نامزد کرکے حکومت سازی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس کا بنیادی مقصد ملک میں گزشتہ ایک سال سے جاری سیاسی بحران کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

کورونا: لبنان، اسپتالوں میں گنجائش ختم، آکسیجن نہ ملنے پر اموات ہونے لگیں

لبنان میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور وہاں بدترین معاشی بحران کی کیفیت ہے۔

لبنان کے ارب پتی بزنس میں نجیب میکاتی اس سے قبل بھی دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ وہ آخری مرتبہ 2014 میں اس منصب پہ فائز تھے۔

لبنان: بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کی ذاتی دولت کی تحقیقات شروع

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجیب میکاتی کو وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے 72 ارکان کی واضح اکثریت ملی۔ انہوں نے حکومت سازی کے لیے پیر کو صدر سے مشاورت بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں