پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج

پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر کیخلاف مقدمہ

دبئی: پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ جس میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر کے تشدد نے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان پہنچایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی گیم پب جی کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جس میں عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین بھی شامل ہیں۔

پب جی گیم کے جنون میں اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور درجنوں افراد کو اس گیم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عرب ریاست میں بھی پب جی گیم کھیلنے کا جنون رکھنے والی خاتون نے گیم کھیلنے سے روکنے پر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

عید الضحیٰ پر خاتون کے گھر مہمان آئے تو اس کے شوہر نے خاتون کو مہمانوں کے لیے کافی بنانے کا کہا تاہم خاتون پب جی کھیلنے میں اتنا مصروف تھی کہ کافی بنانا بھول گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے روز بھی دلہا لیپ ٹاپ استعمال کرتا رہا، ویڈیو وائرل

شوہر نے مہمانوں کو کافی پیش نہ کرنے اور پب جی گیم کھیلنے میں مصروف رہنے پر خاتون کی پٹائی لگا دی لیکن اب وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔

متاثرہ خاتون نے تشدد کرنے پر اپنے شوہر کے تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔ جس میں کہا گیا کہ تشدد کی وجہ سے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔

خاتون نے مزید کہا کہ ان کا شوہر پب جی کھیلنے سے بھی روکتا ہے اس کے باوجود کہ وہ گھر کا تمام کام پوری ذمہ داری سے پورا کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں