اولمپکس 2020: ٹوکیو میں کورونا کیسز بڑھ گئے

ٹوکیو اولمپکس: امریکی میڈیا کی میڈل کے حوالے سے غلط بیانی

ٹوکیو: جاپان میں اولپمکس 2020 کے مقابلے جاری ہیں، جن میں دنیا بھر سے آئی ٹیمیں اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلے کر رہی ہیں۔

وہیں ٹوکیو میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس:روبوٹ باسکٹ بال پلیئر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اولمپک شروع ہونے کے چار دن بعد ہی دارحکومت میں 2،848 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 160 کا تعلق براہ راست ٹوکیو میں جاری کھیلوں سے ہے۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے مطابق اس سے پہلے 7 جنوری کو ایک دن میں دو ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

جاپانی دارالحکومت اس وقت 22 اگست تک ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں اس سال ہونے والے 2020 اولمپک کھیلوں میں 33 کھیلوں میں 339 مقابلے ہوں گے، جو کہ جاپان بھر میں 42 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس: فلسطینیوں کی حمایت پر کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو مؤخر کر دیا گیا تھا، نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہوں گی۔

جاپان میں کورونا وائرس سے اب تک 15 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ آٹھ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں