لاہور: پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی کو حراست میں لے لیا


لاہور: پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) کو حراست میں لے لیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ایم پی اے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا۔ ایم پی اے نذیر چوہان کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) دفتر سے حراست میں لیا گیا۔

نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبر کرائم  کے دفتر میں پیش کیا جائے گا۔

نذیر چوہان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں شہزاد اکبر کیخلاف بیان دیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نذیر چوہان کی ویڈیو میں آواز کا معائنہ کرے گی۔ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں شہزاد اکبر پر الزام عائد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: باجی نے ساری ذمہ داری انکل پر ڈال دی، شہباز گل

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی نذیرچوہان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ لاہور کے تھانہ سول لائن میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں۔

یاد رہے نذیر چوہان جہانگیرترین گروپ کے سرگرم رکن ہیں اور نذیر چوہان نے چند روز قبل شہزاد اکبر کو انتقامی احتساب کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں