کشمیر میں ڈمی وزیر اعظم لاکر صوبہ بنانےکی بات ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

کشمیر میں ڈمی وزیر اعظم لاکر صوبہ بنانےکی بات ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

مظفرآباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی کوکشمیرمیں جمہوریت کوشکست ہوئی اور جمہوری اقدار کو تباہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک مرتبہ پھر شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا عمل ریاست کے قبضے میں ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کارکن اور ووٹر ثابت قدم رہا ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے الزامات عائد کردیے

انہوں ںے استفسار کیا کہ غیر نمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز کو آگے بڑھائے گی؟ انہوں ںے کہا کہ الیکشن کے عمل میں عوامی رائے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بات پیسے لینے دینے کی آتی ہے تو پھر شفافیت کہاں سے آئے گی؟

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے امیدواران ثابت قدم رہے اور صورتحال پری پول رگنگ سے بگڑی ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے جس طرح 5 سال حکومت کی ہے اس کی کشمیر کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

آزاد کشمیرمیں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر

ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم اس الیکشن کو کشمیرکے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ سمجھتے ہیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ کشمیرمیں ڈمی وزیراعظم لاکرصوبہ بنانےکی بات ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صرف پیسے کے بل بوتے پراقتدارمیں آنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں