اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کی حکومت، ریاست اور آئینی اداروں کا مذاق اڑایا ہے۔ انہون ںے کہا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں لیکن کیا بتاؤں کہ اپنے کپڑے اترتے ہیں اور کل بھارتی میڈیا الٹا دکھا رہا ہو گا۔

آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے الزامات عائد کردیے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال بھی موجود تھے۔

راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا کہ میں اس الیکشن کے خلاف پورے آزاد کشمیر اور بیرون ملک بھی موومنٹ چلاؤں گا۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ کی گئی اور پیسوں کے ذریعے لوگوں کے ووٹ خریدے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ یہ ووٹ عمران خان کا نہیں بلکہ پیسے کا فراڈ ووٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

راجہ فاروق حیدر ںے کہا کہ کشمیر میں صاف شفاف نہیں بلکہ فراڈ الیکشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو زبان علی امین گنڈا پور نے استعمال کی وہ ہماری روایت نہیں ہے۔

آزاد جموں وکشمیرالیکشن میں بد نظمی اور تصادم،2افرادجاں بحق

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا کہ جمعہ کو اسلام آباد میں اکھٹے ہوں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے ہمارے حقوق پرڈاکہ مارا گیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں جو کچھ بھی کیا گیا وہ عالمی سازش کا حصہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں عمران خان نے عوامی مینڈیٹ چوری کیا۔ انہوں ںے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پیسے کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

آزاد کشمیرمیں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ کشمیرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کے باوجودریفرنڈم کا موقع دوں گا۔


متعلقہ خبریں