عزت مآب کمشنر کا کتا گم: شہر میں لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات


گوجرانوالہ: شہر میں کمشنر کے پالتو کتے کی گمشدگی کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے رکشے پر لاؤڈ اسپیکر نصب کیا گیا ہے۔

گمشدہ کتے ڈھونڈے والے کو کروڑوں کا انعام دینے کی پیشکش

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے کمشنر کا پالتو کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہو گیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق پالتو کتے کی تلاش کے لیے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ذمہ داری تفویض کی گئی تو اس نے ایک رکشے پر لاؤڈ اسپیکر نصب کراکے اعلانات کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کمشنر کے پالتو کتے کی تلاش کے لیے شہر میں جگہ جگہ گھومنے والے رکشے پر نصب لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ عزت ماب کمشنر صاحب کا جرمن شیفرڈ کتا سرکاری رہائش گاہ سے گم ہو گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق کیے جانے والے اعلان میں واضح طور پر کہا جا رہا ہے کہ یہ کتا جس کسی کو ملے وہ فوری طور پر کمشنر آفس پہنچا دے۔

لیڈی گاگا کو ’قیمتی کتے‘ واپس مل گئے

اعلان میں واضح طور پر انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کارروائی کے دوران یہ کتا کسی سے ملا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں