موجودہ کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے، بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری لی جائے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔

بابراعظم نے کہا کہ کپتانی کوچیلنج لےکرکررہا ہوں۔ ویسٹ انڈیز سیریز میں اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے۔ جو کھلاڑی اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں ان کو مزید موقع دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کو ویسٹ انڈیز میں باؤنس ملتا ہے۔ فاسٹ بولر ویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کریں گے۔ویسٹ انڈیز میں سپنرز کو مدد ملتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ عثثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز بھی موقع دیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان28 جولائی کو ٹی20 سیریز شروع ہوگی جس میں چار میچ کھلیے جائیں گے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم پہلے ہی بارباڈوس میں اپنی ٹریننگ کر رہی ہ


متعلقہ خبریں