شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابرا عظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا، شاہد آفریدی

کراچی: دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔ لیگ کا حصہ بن کر وہ بہت جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اصل طاقت کو استعمال کیا تو ہم یہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں، شاہد آفریدی

بوم بوم آفریدی نے یہ اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے دی ہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ نیپال میں ہونے والی لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے، شاہد آفریدی

ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں سال ستمبر میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے بہترین ‏کھلاڑی شریک ہوں گے۔

شاہد خان آفریدی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق ‏شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

شاہد آفریدی سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران مزید دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سنا ہے کہ ان جیسی خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں