سیکورٹی اخراجات، کس پر کتنے؟فواد چودھری نے بتادیا

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران اور معاونین خصوصی کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ان شخصیات پر سیکورٹی کا کل خرچہ 70 کروڑ کا ہو رہا ہے۔

وزیراعظم ملنگ آدمی ہیں، سیکورٹی اخراجات نہیں ہیں۔ قائد ایوان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ جج صاحبان کی سکیورٹی پر 377 پولیس اہلکار مامور ہیں اور اسلام آباد میں عدلیہ کی سکیورٹی پر 28 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں ججوں کی سیکورٹی پر 14 ملین روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن اس میں خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تمام اخرجات چار سو 46 ملین ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سابق سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ افسران، سابق وزرائے اعظم اور صدور کی سکیورٹی پر تین سو ملین کے اخراجات ہو رہے ہیں۔

لاہور: سیکورٹی کے لیے رینجرز کی دس پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

وفاقی وزیر فواد چودھری کے مطابق اہم سرکاری شخصیات کی سکیورٹی پر ایک سو چھ پولیس اہلکار، چار رینجرز اور 47 ایف سی اہلکار تعینات ہیں اور ان کا خرچ ایک سو نو اعشاریہ سات ملین روپے ہے۔


متعلقہ خبریں