نور مقدم قتل کیس:ملزم کی والدہ اور گارڈز نے تین گھنٹے تک واقعے کو چھپایا


اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہرجعفر کی والدہ اور سیکیورٹی گارڈز نے تین گھنٹے تک واقعے کو چھپایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بروقت تشدد کی اطلاع دیتے تو نورمقدم کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ تفتیش کے دوران  ملزم نے قتل کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ نور میرے ساتھ چیٹنگ کر رہی تھی جس کا مجھے پتا چل گیا تھا۔ ملزم ظاہر جعفر نے اعترافی بیان میں بتایا کہ چیٹنگ کرنے اور دھوکا دینے پر نور کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس:لڑکی نے جان بچانے کیلئے روشن دان سے چھلانگ لگائی،پولیس

عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور گھریلو ملازمین کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کسی بھی ملک میں امریکی شہری وہاں کے قانون کے تابع ہوتے ہیں۔ جب کسی ملک میں امریکی شہری گرفتار ہوتے ہیں تو سفارتخانہ ان کی صحت سے متعلق معلوم کرتا ہے اور وکلا کی فہرست دیتا ہے لیکن کسی قسم کی قانونی مشاورت یا عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیتا۔‘


متعلقہ خبریں