کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں پر مشتمل نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کیے جانیکا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق کورونا ویکسین سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکيں اور سائنو فارم کی 12 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچادی گئی ہیں۔

اس ضمن میں ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حکومت سندھ کو طبی آلات دیے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کو جو آلات دیے ہیں ان میں 10 ایکسرے مشینیں، 500 آکسیجن سلنڈرز، 2 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 200 بائی پیپ وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔

کراچی: کورونا کیسز26فیصد سے بڑھ گئے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کو اس سے قبل ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں ملی تھیں۔


متعلقہ خبریں