مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو کورونا ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان ن لیگ نے لکھا کہ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے عوامی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔

ن لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا کہ بیٹی مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہے۔ اللہ تعالیٰ میری بیٹی سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مریم صفدر آپا کو صحت عطا فرمائے۔

 


متعلقہ خبریں