پہلا ٹی 20: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم

پہلا ٹی 20: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم

برج ٹاؤن: 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں جیت کے لیے پاکستان کو 86 رنز کا ہدف مل گیا تھا۔ اس سے قبل میچ کو بارش کی ہی وجہ سے 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

آئی سی سی رینکنگ جاری: بابر اعظم پہلے نمبر پر برا جمان

ویسٹ انڈیزکی ٹیم نےمقررہ 9 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنزبنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ 22 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے ایک اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اورعثمان قادرنے بھی ایک،ایک وکٹ حاصل کی جب کہ شاہین آفریدی اورشاداب خان کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں کرسکے۔

بارش کے باعث روکا جانے والا میچ خاصی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ بارش کی وجہ سے پچ کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔

موجودہ کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے، بابر اعظم

پاکستانی وقت کے مطابق میچ کو شام 7 بجے شروع ہونا تھا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔


پہلے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ صہیب مقصود، عمادوسیم اورمحمد حسنین کو آرام کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

شرجیل خان اور اعظم خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ محمدوسیم جونیئر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی20 میں ڈیبیوکیا۔

فائنل الیون میں بابراعظم، محمدرضوان، شرجیل خان، محمدحفیظ، فخرزمان، اعظم خان، محمدوسیم اور شاداب خان شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ شیڈول کے مطابق اس میں چار میچ کھلیے جانے ہیں۔

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی31 جولائی،  تیسرا یکم اگست اور چوتھا تین اگست کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں