افغانستان کے مسئلے پر ہم پہ بہت بڑا پریشر آئے گا، وزیراعظم

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر ہم پہ بہت بڑا پریشر آئے گا۔ انہوں ںے کہا کہ لیڈر شپ کا تقاضہ ہے کہ آپ کے اندر پریشر برداشت کرنے کی صلاحیت ہو۔

افغانستان: طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے، نیٹو چیف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں حکومتی رہنماوَں اور ترجمانوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں علامہ طاہر اشرفی نے مذہبی ہم آہنگی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں زراعت کے شعبے میں اصلاحات پر ترجمانوں کو بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ انہوں ںے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پریشر میں آنے کے بجائے وہ فیصلے کریں گے جو عوام کی بہتری کے لیے ہوں۔

افغانستان کےمعاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چین

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے شرکائے اجلاس پر واضح کیا کہ مشکل فیصلے کرنے کے بعد پھر ان پر کھڑا ہونا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ہم نے مشکل فیصلے کیے اور انہی فیصلوں کے بہتر نتائج سامنے آئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان کوشش کرے تو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے ایک نظریے کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا۔

انہوں ںے کہا کہ ہم میں اور اپوزیشن میں نظریے کا فرق ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ہم نظریے پر کھڑے رہے تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 40لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ کل لانچ کررہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کو کامیاب پاکستان منصوبے کی آگاہی دینے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

افغانستان: طالبان نے ملک کے کتنے حصے پر قبضہ کر لیا ہے؟

اجلاس میں حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پر تجاویز طلب کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18اگست کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں