ٹوکیو اولمپکس2020: کھلاڑیوں کی حفاظت پہ مامور پولیس افسران میں کورونا کی تصدیق

ٹوکیو اولمپکس2020: کھلاڑیوں کی حفاظت پہ مامور پولیس افسران میں کورونا کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2020 کے لیے بنائے جانے والے اولمپک ولیج میں کھلاڑیوں کی حفاظت پہ مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان عالمی وبا کورونا پھیلنے پہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کی پوری انتظامیہ لرز اٹھی ہے۔

خبردار! فتح کا چکھنا منع ہے، ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کا انتباہی پیغام

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اب تک کی اطلاع کےمطابق تقریباً 12 افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر 38 میں بھی کورونا وائرس پائے جانے کے خدشات موجود ہیں۔

جاپان کے صوبے ہائگو سے تعلق رکھنے والے ان تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو بطور خاص سیکورٹی کے لیے کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں پہ متعین کیا گیا تھا۔

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

اخبار کے مطابق ان تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ایک تنگ سے رہائش گاہ فراہم کی گئی تھی جہاں ناکافی بیت الخلا تھے اور اسی طرح نہانے کے لیے بھی مناسب انتظامات نہیں تھے جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کا سبب قرار دیے جار ہے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر کورونا وبا کا شکار ہونے کے باوجود وہ افسران ابھی تک اولمپک ولیج میں سیکورٹی کے لیے قائم چوکیوں پہ نہ صرف متعین ہیں بلکہ کھلاڑیوں سمیت دیگر عام افراد کے ساتھ انہیں بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا پھیلنے سے پولیس افسران کے حوصلے کمزور پڑے ہیں۔

اولمپکس 2020: ٹوکیو میں کورونا کیسز بڑھ گئے

برطانوی اخبار کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کی انتظامہ عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے اس وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اولمپک ولیج کے آس پاس حفاظتی اقدامات کا فوری طور پر جائزہ بھی لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں