جنسی زیادتی پر وزیراعظم کا بیان، ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آ گیا

خواتین سے جنسی زیادتی پر وزیراعظم کا بیان، ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آ گیا

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی سے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں  زبردست خراج تحسین  پیش کیا ہے۔

شوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خوبرو اداکارہ نے کہا کہ جنسی زیادتی سے متعلق  وزیراعظم کا بیان “زوردار اور زبردست” ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ہاتھ کے ایموجیز ٹیگ کرکے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی جنسی زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کی حمایت

یاد رہے کہ وزیراعظم کے تازہ بیان پر پاکستان میں ہرزاروں لوگوں نے شوشل میڈیا  پران کی  تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  جنسی زیادتی سے متعلق ان کا سابقہ بیان کو جان بوجھ کرغلط لیا گیا تھا جبکہ  جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی قصور وار ہوتا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ زیادتی سے متعلق ان کے پہلے دئے گئے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

انیوں نے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زیادتی کرنے والا ہی قصور وار ہے اور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا  ذمہ دار نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انٹرویو میں پاکستانی معاشرے سے متعلق بات ہو رہی تھی اور میں نے پردے کا لفظ استعمال کیا لیکن پردے کا مطلب صرف لباس نہیں بلکہ اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے۔

وزیر اعظم نےکہا تھا کہ پردہ صرف عورت کے لیے نہیں بلکہ مرد کے لیے بھی ہے۔ خواتین کے ساتھ  بچوں کی اکثریت بھی جنسی جرائم کا شکار ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے مسلمان خواتین کے بارے میں کہا تھا کہ اسلام خواتین کو عزت و احترام دیتا ہے اور پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک میں خواتین کا بہت احترام کیا جاتا ہے جبکہ مغرب کے مقابلے میں پاکستان میں زیادتی کی شرح بہت کم ہے۔


متعلقہ خبریں