کورونا وائرس، ویکسین لگوانے کے باوجود ڈیلٹا پھیلنے کا انکشاف

پاکستان میں ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود ڈیلٹا کورونا وائرس انسان کو متاثر کرسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی ڈی سی نے انتباہ کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوانے کے باوجود فیس ماسک ضرور پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا کورونا وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے انڈور فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی مار دی

واضح رہے کہ اب دنیا بھر میں ڈیلٹا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا آغاز بھارت سے ہوا تھا۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 42 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 81 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں