آزاد کشمیرکی وزارت عظمیٰ کیلئےانٹرویوز مکمل


وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئےامیدواروں کےانٹرویوزمکمل کرلیے ہیں۔

عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم سےبیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمرا ن خان نے ہرامیدوارسے15منٹ کی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نےچاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے۔ انٹرویو میں سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن کے متعلق جاننے کی کوشش کی گئی۔

چاروں امیدواروں نےآزاد کشمیرسےمتعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔  اطلاعات ہیں کہ آزاد کشمیرکے وزیراعظم کی نامزدگی کےلیےعمران خان مزیدمشاورت کریں گے۔

وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ عمران خان جسے بھی وزیرعظم بنائیں گے قبول ہوگا۔ کوئی نمبر گیم نہیں، سب متحد ہیں۔ فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے۔ خصوسی نشستوں پر مشاورت ابھی ہورہی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے۔ ہمیں جو ٹاسک دیئے جارہے ہیں پور ا کریں گے۔عمران خان جسے ذمہ داریاں دیں گے وہ پوری کرے گا۔

خواجہ فاروق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مختلف امورپر مشاورت ہوئی، آزادکشمیر میں سیاحت ودیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان جو فیصلہ کریں گے منظور ہوگا۔

آزاد جموں وکشمیر کی45ممبرز پر مشتمل قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی 24 نشستیں حاصل کی ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 11، پاکستان مسلم لیگ نواز 6, مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک سیٹیں پر کامیاب ہوگئی ۔ ایک حلقے پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں