پنجاب: اسکولوں کو کھولنے کی شرائط، وزیر تعلیم نے بتا دیں

پنجاب: اسکولوں کو کھولنے کی شرائط، وزیر تعلیم نے بتا دیں

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبے میں تمام اسکول دو اگست 2021 سے کھول دیے جائیں گے۔

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں: اہم ترین فیصلہ ہو گیا

اس بات کا اعلان صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق تمام اسکولوں میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

کورونا وائرس، ویکسین لگوانے کے باوجود ڈیلٹا پھیلنے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ تمام اسکولوں کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جائے گا۔


متعلقہ خبریں