نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی۔

پہلا ٹی 20: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم

ہم نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی ٹیم اگست کے وسط میں پاکستان آئے گی۔

سیکورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں قیام کے دوران ریگ ڈیکاسن لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی وینیوز کا معائنہ کرے گی۔

پی سی بی کا خواجہ سرا کیلئے ایوارڈ

پاکستان میں قیام کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکیورٹی ایکسپرٹس کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سیکورٹی ایکسپرٹس کی سفارشات پرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا۔

پاک انگلینڈٹی20سیریز کا آخری میچ، بابراعظم کا ریکارڈ بھی خطرے میں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کو 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچزستمبر/ اکتوبرمیں کھیلنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں