سعودی عرب کا یکم اگست سے سیاحت کھولنے کا اعلان

فوٹو: فائل


سعودی عرب نے کورونا بندش کے 17 ماہ بعد سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت سیاحت نے ان غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے کورونا کی مکمل ویکسین کروائی ہے۔

تاہم ریاض نے عمرہ  پر جاری پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی ہتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں صرف  فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن انینڈ جانسن کی ویکسین لگوانے والے افراد ہی داخل ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں اب نماز کے دوران کاروبار کھلا رہے گا

سعودی عرب نے کہا ہے کہ جن افراد نے چینی سائنوفارم یا سائنوویک ویکسین لگوائی ہے وہ ضروری طور پر فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین میں سے کسی اک کی تیسری خوراک لگوائیں۔

سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے سیاحوں کے لیے 72 گھنٹے قبل کسی بھ مستند لیبارٹری سے سی پی آر ٹیسٹ کروانا اور اس کی تفصیل سعودی صحت حکام کے پاس درج کروانا لازمی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے صرف سیاحت کے لیے پروازیں یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے پابندیاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں