بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا میڈیا نمائندگان کے خلاف مقدمہ

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا میڈیا نمائندگان کے خلاف مقدمہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے 29 میڈیا ہاؤسز اور نمائندگان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر گرفتار

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شلپا شیٹی نے دائر مقدمہ میں الزام عائد کیا ہے کہ جھوٹی رپورٹنگ کرکے ان کے اور ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا نے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر راج کندرا کے پورن ایپس کیس میں گرفتاری کے حوالے سے ان کے خلاف سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر غلط مواد شائع کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی نے میڈیا ہاؤسز اور نمائندگان کے خلاف 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا ہے۔

راج کندرا کیس کے پس منظر میں شلپا شیھٹی پر تنقید

اداکارہ شلپا سیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں