سندھ میں لاک ڈاؤن:کیا کھلا، کیا بند ہوگا؟


صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق31 جولائی تا8 اگست تک ہوگا۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بڑی ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں اور چھوٹی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ 2سے زائد افراد گاڑیوں میں سفر نہیں کرسکتے۔ باہر نکلنے والے تمام شہریوں کیلئے شناختی کارڈ رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

چھوٹی ٹرانسپورٹ ویکسی نیشن کے لیے کھلی ہوگی۔ نجی ادارے اور بینکس کم سے کم اسٹاف کے ساتھ کھولے جائیں۔ میڈیا نمائندوں کو ماسک کےساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا اسٹاک ایکسچینج سے درخواست کریں گے کہ کم اسٹاف کےساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔

میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں اور پٹرول پمپس کھلےرہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس کوآن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سبزی، گوشت، مچھلی، دودھ اور گروسری اسٹورز صرف صبح6 سے شام6 بجے تک کھلیں گے۔

حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والوں کے کورونا ویکسین نیشن کارڈ چیک کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 4سے 5روز میں اسپتالوں پر کورونا مریضوں کا دباؤ مزید بڑھ جائےگا۔ کراچی کے لوگوں سے کہوں گا جزوی لاک ڈاوَن کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں تمام امتحانات ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے عوام جزوی لاک ڈاوَن کے 9دن تعاون کریں۔ 9دن بعد بھی وبا میں کمی نہیں ہوگی لیکن ہم نے اس میں وقفہ لانا ہے۔ اگر لاک ڈاوَن کامیاب ہوا تو 9اگست کو ساری چیزیں کھولنے کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 25فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔اگلے 9دن تمام لوگ کورونا ویکسین لگوانے پر توجہ دیں گے۔


متعلقہ خبریں