نواز شریف کا چیئرمین نیب کے خلاف عدالتی چارہ جوئی پر غور


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قانونی چارہ جوئی پرغورشروع کردیا ہے۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پی ایم ایل (ن) کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزرا اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے نیب کی جانب سے میاں نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات کی مذمت کی تاہم اس بارے میں  ردعمل  کے حوالے سے شرکا میں اختلاف رائے پایا گیا، بعض افراد کا خیال تھا کہ اس معاملے پر جلد بازی نہ کی جائے جبکہ کچھ  نے قانونی چارہ جوئی کا مشورہ دیا، آخر کار یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ نیب ایک متعصب اور جانبدارادارہ ثابت ہو چکا ہے، احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن استعمال کیے جائیں گے، انہوں نے مسلم لیگ ن کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان بھی  گی۔


متعلقہ خبریں