پیٹرول پھر مہنگا، اوگرا کی سفارش پر قیمتیں بڑھا رہے ہیں، شہبازگل

Petrolium price

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سفارشات بھجوائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے ستائیس پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکہتر پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں پینتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چوبیس پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا۔ نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

حکومت نے15 جولائی2021 کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ 5 روپے 40 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں