سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا تو کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی۔

کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کی شہ رگ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایسا قدم اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے ملکی معیشت متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کی پالیسی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صوبے اس ضمن میں انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ کورونا سے متعلق پالیسی این سی اوسی جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اس پالیسی پرعملدرآمد کے پابند ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے بارے میں وزیراعظم کا واضح مؤقف ہے کہ اس سے دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن:کیا کھلا، کیا بند ہوگا؟

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انفرادی فیصلے نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی اوسی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں