ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال: حکومتی سطح پر خاموشی

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال: حکومتی سطح پر خاموشی

گوجرانوالہ: ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے طلحہ طالب اپنے شہر گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔

برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی شہریت پاکستان کیلئے ٹھکرائی، اعصام الحق

ہم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنے پر طلحہ طالب کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب سمیت شہریوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، گل پاشی کی اورنوٹ نچھاور کیے جب کہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کے بعد اپنے آبائی شہر آمد پر طلحہ طالب کے استقبال کے لیے شہریوں کی جانب سے شاندار آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق طلحہ طالب نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 45 سال بعد پاکستان کے کسی ویٹ لفٹر کی اولمپکس میں شرکت پر بہت خوش ہوں۔

میڈل نہ سہی، طلحہ طالب نے پاکستانی ستاروں کے دل جیت لیے

انہوں نے کہا کہ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر بھی قوم نے جو پیار دیا اس سے حوصلہ بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

طلحہ طالب نے ایک سوال پر بتایا کہ ابھی تک کسی بھی حکومتی شخصیت نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید استفسار پر کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا انعام دینے کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

ہم نیوز کے مطابق طلحہ طالب نے ہم نیوز کے استفسار پر بتایا کہ واپڈا میں 2012 سے ملازمت کر رہا ہوں لیکن ابھی تک مجھے ریگولر نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر اور گھر آمد پرجس طرح والہانہ انداز مین استقبال کیا گیا ہے اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔


متعلقہ خبریں